بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اور رام جنم بھومی معاملے میں وکیل
ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے آج کہا کہ اگر عدالت کے ذریعہ سے اس معاملے کا حل
نہیں نکلتا ہے تو 2018میں قانون بناکر رام جنم بھومی پر عظیم الشان مندر کی
تعمیر کرائی جائے گی۔ڈاکٹر سوامی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ سپریم کورٹ
نے بات چیت
کے ذریعہ سے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن مسلم فرقے کے رویہ سے نہیں
لگتا وہ رام مندر کی تعمیر کے لئے رضامند ہوجائیں گے ایسے میں آخری حل
قانون بنانا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں راجیہ سبھا میں مودی حکومت کو اکثریت مل جائے گی
جس کے ضروری قانون بناکر رام مندر کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔